انجینئر سخاوت علی سیال ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کی ورکنگ کمیٹی کے ممبر نامزد، نوٹیفکیشن جاری

n01255334-b1.jpg

مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان ڈویژن، سابق صوبائی صدر عزاداری ونگ جنوبی پنجاب انجینئر مہر سخاوت علی سیال کو مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی ورکنگ کمیٹی کا ممبر نامزد کردیا۔ انجینئر سخاوت علی سیال اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے شعبہ سیاسیات کے مسئول رہ چکے ہیں، انجینئر سخاوت علی سیال نے ملتان سے ضمنی الیکشن میں ایم پی اے کی نشست پر خیمہ کے نشان پر الیکشن بھی لڑا تھا، انجینئر سخاوت علی سیال ملتان ڈویژن میں عزاداروں کی نمائندگی کررہے ہیں اور مختلف فورم کا حصہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے