کوئٹہ بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی، جمعیت اور پشتونخوا نیپ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ

n01254910-b.jpg

پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علماء اسلام اور پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 29 وارڈز میں سیٹ ایڈجسمنٹ کا ناقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ آج پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء نورالدین کاکڑ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے ندا خان سنگر، جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا محمد ایوب ایوبی اور دیگر نے مشترکہ طور پر اعلان کیا کہ تینوں جماعتوں کے درمیان بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ پی بی 41 کے 29 وارڈزمیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ہے۔ مقررین نے کہا کہ تین جماعتوں نے حلقے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے دوران 29 وارڈز میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیا ہے اور تینوں جماعتوں کے قائدین اور کارکن ملکر متفقہ امیدواروں کے انتخابی دفتر کا افتتاح، ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد میں شامل جماعتوں کے قائدین نے مل بیٹھ کر سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے