کراچی میں متعدد رہنماؤں کا کالعدم تحریکِ لبیک سے لاتعلقی کا اعلان
شہر قائد میں کالعدم تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے متعدد رہنماؤں نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران رہنماؤں نے کہا کہ ٹی ایل پی سے سیاسی وابستگی ختم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کے بعد ختمِ نبوت ﷺ اور پاکستان کے دفاع کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے بعد ہمارا ٹی ایل پی اور سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، پاکستان کی ترقی کیلئے خدمات انجام دینگے
