مقبوضہ علاقوں میں صہیونی فوجی ریڈیو کی بندش پر تنازع
مقبوضہ علاقوں میں صہیونی فوجی ریڈیو کی بندش پر تنازع
🔹 صہیونی حکومت کے وزیرِ جنگ یسرائیل کاٹس نے اعلان کیا ہے کہ اس حکومت کا فوجی ریڈیو بند کر دیا جائے گا؛ اس فیصلے کو قابض رژیم کے عہدیداروں اور اپوزیشن کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا ہے۔
🔹 کاٹس نے کہا کہ یہ ریڈیو برسوں کے دوران ایک ایسا پلیٹ فارم بن گیا ہے جہاں مختلف آراء پیش کی جاتی ہیں، اور ان میں سے بہت سی آراء اسرائیلی فوج اور اس کے اہلکاروں پر تنقید کرتی ہیں۔
🔹 اس سے قبل، اسرائیلی کابینہ کی قانونی مشیر گالی بہاراو میارا نے کہا تھا کہ فوجی ریڈیو کو بند کرنے کا کابینہ کا فیصلہ عوامی ذرائع ابلاغ کو کمزور کرنے اور مقبوضہ علاقوں میں آزادیٔ اظہار کو محدود کرنے کی ایک وسیع تر کوشش کا حصہ ہے۔
🔹 اسی تناظر میں، صہیونی اپوزیشن کے رہنما یائیر لاپید نے کہا کہ فوجی ریڈیو کو بند کرنے کی تجویز خاص طور پر انتخابات کے سال میں مقبوضہ علاقوں میں آزادیٔ اظہار ختم کرنے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔
