فیلڈ مارشل عاصم منیر ٹرمپ کے اِنر سرکل کے اسٹار بن کر ابھرے، واشنگٹن ٹائمز
معروف امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز کا کہنا ہے کہ مئی کی پاک بھارت جنگ کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر ڈونلڈ ٹرمپ کے اِنر سرکل کے اسٹار بن کر ابھرے۔ امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ عاصم تعلق کو ہاف جوکنگ "برومانس” کہا گیا، عاصم منیر کو Disciplined Dark Horse اور Deliberate Mystery جیسے القابات دیئے گئے، وائٹ ہاؤس میں لنچ میٹنگ کو کسی پاکستانی ملٹری ہیڈ کیلیے پہلی مثال قرار دیا گیا۔
جریدے کے مطابق فیلڈ مارشل کا سینٹ کام ہیڈکوارٹرز میں ریڈ کارپٹ استقبال ہوا، امریکی عسکری قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک بات چیت کی گئی، 2026ء کے آغاز پر پاکستان کو ٹرمپ کی گرینڈ اسٹریٹیجی کے مرکز کے قریب دیکھا جا رہا ہے۔ امریکی اخبار نے لکھا کہ نئی امریکی پالیسی کی پائیداری دہلی اور اسلام آباد کے رویئے سے مشروط رہے گی، 2025ء میں امریکی پالیسی اور جنوبی ایشیاء کا توازن ری رائٹ کرنے میں پاکستان اور فیلڈ مارشل نے اصل کردار ادا کیا۔
