صہیونی رژیم کا جنوبی لبنان میں صیدا کے اطراف ڈرون حملہ
صہیونی رژیم کا جنوبی لبنان میں صیدا کے اطراف ڈرون حملہ
🔹 روزنامہ «الاخبار» نے رپورٹ کیا ہے کہ صہیونی رژیم کے ایک ڈرون نے جنوبی لبنان کے شہر صیدا کے ضلع میں واقع قنیطرہ کے اطراف کے علاقے کو نشانہ بنایا۔
🔹 اسی دوران صہیونی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ:
“چند لمحے قبل ہم نے جنوبی لبنان کے علاقے صیدا میں حزباللہ کے چند ارکان کو نشانہ بنایا ہے۔”
🔹 بعض ذرائع نے صیدا میں ایک گاڑی پر ڈرون حملے اور ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے، جبکہ دیگر ذرائع کے مطابق اس حملے میں تین افراد شہید ہوئے ہیں۔
