کراچی، موٹر سائیکل فلائی اوور کی حفاظتی دیوار سے ٹکرانے سے 2 نوجوان دم توڑ گئے
شہر قائد میں فیریئر تھانے کی حدود میں حادثے میں 2 افراد کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حادثہ پی آئی ڈی سی فلائی اوور پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 3 سے 4 موٹر سائیکلوں پر نوجوان ریس لگا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق تیز رفتار موٹر سائیکل فلائی اوور کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے میں دونوں نوجوان دم توڑ گئے۔
