شہباز شریف کے ہوتے ہوئے ملکی برآمدات نہیں بڑھ سکتیں، مفتاح اسماعیل
سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مائنڈ سیٹ کا مسئلہ ہے، شہباز شریف کے ہوتے ہوئے برآمدات نہیں بڑھ سکتیں۔ نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کی بات تو درست ہے مگر اسے بڑھائیں گے کیسے؟ انہوں نے کہا کہ کچھ تو نظر آئے، جس سے لگے کہ معیشت ترقی کی طرف جا رہی ہے، حکومت صرف کاروباری طبقے کو دلاسہ دینے کیلئے آئی ایم ایف سے رعایتیں مانگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیروں کو مراعات دینی ہو تو آئی ایم ایف کو منا لیتے ہیں، غریبوں کو رعایت کیلئے آئی ایم ایف کو نہیں مناتے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف سے رعایتیں نہیں مانگنی چاہیے بلکہ اپنے اخراجات کم کرنے چاہیے۔
