ہم سے زیادہ ایجنسیوں کو معلوم ہے بھتہ خوری کے خاتمے کیلئے کس کی گردن پکڑنی چاہیے، سی پی ایل سی

n01254565-b.jpg

چیف پولیس چیمبر لائژن کمیٹی حفیظ عزیز نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں تاجروں سے بھتہ خوروں کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیلئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو خط لکھا، تاہم انہوں نے آج تک ایک بھی ریـڈ وارنٹ جاری نہیں کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف پولیس چیمبر لائژن کمیٹی حفیظ عزیز نے بتایا کہ اگر چاہیں تو ایک ہفتے کے اندر کراچی میں امن قائم کیا جا سکتا ہے، ایس ایس پی تو دور کی بات ہے اگر اختیارات ہوں تو کراچی پولیس کا ایک اے ایس آئی بھی بھتہ خوری ختم کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سے زیادہ ایجنسیوں کو معلوم ہے کہ بھتہ خوری کے خاتمے کیلئے کس کی گردن پکڑنی چاہیے، ہمیں تو جان کا تحفظ چاہیے، ہم کس سے جان کا تحفظ مانگیں۔ حفیظ عزیز نے بتایا کہ آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو بھی بھتے کی پرچیوں کے حوالے سے علم ہے، بھتہ خور بیرون ممالک میں بیٹھے ہیں اور اگر اتنے بہادر ہیں تو کراچی میں آکر بیٹھیں، صرف ایک ہفتے کیلئے ہمیں اختیارات دیے جائیں اگر بھتہ خوری ختم نہ ہو جائے تو پھر بولیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے