غزہ میں شہداء کی تعداد 70 ہزار 925 تک پہنچ گئی
غزہ میں شہداء کی تعداد 70 ہزار 925 تک پہنچ گئی
🔹 غزہ میں فلسطینی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 13 شہداء کی لاشیں اسپتالوں میں منتقل کی گئیں، جن میں سے 6 افراد حالیہ حملوں میں شہید ہوئے جبکہ 7 افراد کی لاشیں ملبے تلے سے نکالی گئیں۔
🔹 گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 20 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔
🔹 11 اکتوبر 2025 (19 مہر 1404) کو غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد اب تک 401 فلسطینی شہید اور 1,108 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 641 مزید شہداء کی لاشیں ملبے کے نیچے سے برآمد کی گئی ہیں۔
🔹 ان اعداد و شمار کو شامل کرنے کے بعد، 7 اکتوبر 2023 کو آپریشن طوفان الاقصیٰ کے آغاز سے اب تک غزہ میں کل شہداء کی تعداد 70 ہزار 925 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار 185 تک پہنچ گئی ہے۔
