ایم ڈبلیو ایم حقوق، آئین و قانون اور مظلوموں کیلیے جدوجہد کر رہی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

n01254554-b.jpg

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک الٰہی، عوامی اور انقلابی جماعت ہے جو قرآن و سنت اور اہلِ بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی روشنی میں عوامی حقوق، آئین و قانون کی بالادستی اور مظلوموں کی حمایت کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم جیکب آباد کے ضلعی صدر نذیر حسین جعفری، ضلعی فنانس سیکرٹری شبیر احمد لاشاری، ضلعی میڈیا سیکرٹری ظہیر عباس اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ضلع جیکب آباد کے یونٹ مہاجر کالونی اور یونٹ جعفرآباد کے تنظیمی دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سٹی صدر عمران علی گولو اور سٹی جنرل سیکرٹری شیراز علی دایو بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ دورے کے موقع پر یونٹس کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

دورے کے دوران یونٹس کے عہدیداران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ تنظیم بکھرے ہوئے افراد کو ایک لڑی میں پرونے کا نام ہے، اور یہی تنظیم منتشر عوامی طاقت کو ایک منظم اور مؤثر قوت میں تبدیل کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک الٰہی، عوامی اور انقلابی جماعت ہے جو قرآن و سنت اور اہلِ بیت (ع) کی تعلیمات کی روشنی میں عوامی حقوق، آئین و قانون کی بالادستی اور مظلوموں کی حمایت کیلیے جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تنظیمی نظم و ضبط، فکری تربیت اور عوام سے مضبوط رابطہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، اور مجلس وحدت مسلمین اسی مقصد کے تحت ملک بھر میں اپنی تنظیم کو مضبوط بنا رہی ہے۔ اس موقع پر ضلعی صدر نظیر حسین جعفری نے صوبائی آرگنائزر کو تنظیمی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جیکب آباد میں یونٹس کو مزید فعال بنانے، کارکنان کی تربیت اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ آخر میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے یونٹس کی فعالیت اور تنظیمی استحکام کے لیے دس نکاتی سالانہ پروگرام پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے