میامی اجلاس کو مکمل جنگ بندی کے نفاذ پر منتج ہونا چاہیے

IMG_20251219_222944_145.jpg

میامی اجلاس کو مکمل جنگ بندی کے نفاذ پر منتج ہونا چاہیے

🔹 فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رکن باسم نعیم نے زور دیا کہ میامی میں ہونے والے چار فریقی اجلاس کا نتیجہ یہ ہونا چاہیے کہ صہیونی رژیم کو جنگ بندی کے معاہدے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنے پر مجبور کیا جائے۔

🔹 انہوں نے کہا: فلسطینی قوم اس اجلاس سے توقع رکھتی ہے کہ وہ اسرائیل کی مسلسل دھونس اور جارحانہ رویے کا خاتمہ کرے اور قابض قوت کو شرم الشیخ معاہدے کی شقوں پر عمل درآمد کا پابند بنائے، جن میں انسانی صورتحال، امداد کی آمد، رفح سرحدی گزرگاہ کی دوطرفہ بحالی، اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیرِ نو کے لیے ضروری سامان کی فراہمی شامل ہے۔

🔹 انہوں نے مزید کہا کہ یہ مذاکرات فلسطین میں ایک ایسے سیاسی عمل کا آغاز بھی ہونے چاہئیں جس کے ذریعے فلسطینی عوام اپنے مستقبل کا خود تعین کر سکیں اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک پہنچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے