اسلام آباد کی نئی دہلی کو وارننگ
اسلام آباد کی نئی دہلی کو وارننگ
🔹 سینیٹر محمد اسحاق ڈار وزیرِ خارجہ پاکستان نے بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ دانستہ طور پر پانی کے بہاؤ کو پاکستان کی طرف سے موڑنے کی کوششیں کر رہا ہے اور مشترکہ آبی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا: ہم ان اقدامات کو جنگ کے مترادف سمجھتے ہیں اور پاکستانی عوام کے خلاف پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے کسی بھی بھارتی اقدام سے متنبہ کرتے ہیں۔
🔹 انہوں نے کہا کہ پاکستان دوبارہ اس امر پر زور دیتا ہے کہ بین الاقوامی آبی معاہدہ ایک قانونی طور پر پابند دستاویز ہے جس نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے قیمتی کردار ادا کیا ہے۔ اس کی خلاف ورزی ایک طرف بین الاقوامی معاہدات کی ناقابلِ تنسیخ حیثیت کو خطرے میں ڈالتی ہے اور دوسری طرف علاقائی امن و سلامتی، حسنِ ہمسائیگی کے اصولوں اور بین الدول تعلقات کے مروجہ ضابطوں کے لیے سنگین خطرات پیدا کرتی ہے۔
🔹 وزیرِ خارجہ پاکستان نے زور دیا کہ ہم عالمی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے فوری اقدامات کی اپیل کرتے ہیں …
