پاکستان نے داعش خراسان کے ترجمان کو گرفتار کر لیا
پاکستان نے داعش خراسان کے ترجمان کو گرفتار کر لیا
🔹 پاکستان کے انٹیلی جنس ادارے نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال مئی میں دہشت گرد تنظیم داعش خراسان کے ترجمان “سلطان عزیز عزام” کو گرفتار کیا گیا۔
🔹 پاکستان ٹی وی کے انگریزی زبان نیٹ ورک نے ملک کے مستند انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ سلطان عزیز عزام ۱۹۷۸ میں افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں پیدا ہوا، ننگرہار یونیورسٹی کا فارغ التحصیل ہے، اور نومبر ۲۰۲۱ میں داعش خراسان کے میڈیا چینل کا سربراہ تھا۔ اسے عالمی دہشت گرد کے طور پر امریکا کی خصوصی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
