صہیونی پولیس اور حریدی یہودیوں کے درمیان جھڑپ
صہیونی پولیس اور حریدی یہودیوں کے درمیان جھڑپ
🔹 صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ یروشلم میں حریدی یہودیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران صہیونی حکومت کی ۱۰ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
🔹 صہیونی ریڈیو و ٹیلی وژن نیٹ ورک نے رپورٹ کیا کہ فوجی خدمت سے فرار ہونے والے دو حریدی یہودیوں کی گرفتاری کے بعد، پولیس اور حریدی یہودیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
🔹 صہیونی ٹی وی چینل ۱۲ کے مطابق ان جھڑپوں میں ۱۰ پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ اس واقعے سے متعلق چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
