تل ابیب اور دمشق کے درمیان سکیورٹی مذاکرات کی بحالی
تل ابیب اور دمشق کے درمیان سکیورٹی مذاکرات کی بحالی
🔹 صہیونی حکومت اور شام کے درمیان سکیورٹی مذاکرات کی معطلی کے بعد، صہیونی چینل ۱۲ نے رپورٹ کیا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو نے امریکی خصوصی ایلچی سے حالیہ ملاقات میں بتایا ہے کہ وہ جلد ہی ان مذاکرات کی قیادت کے لیے ایک نیا نمائندہ مقرر کریں گے۔
🔹 یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب گزشتہ ہفتوں کے دوران جنوبی شام پر صہیونی قابض افواج کے حملے معمول بن چکے ہیں؛ جن میں زمینی یلغار، چیک پوسٹوں کا قیام، وسیع پیمانے پر تباہی اور شامی شہریوں کا قتل شامل ہے۔
🔹 اسی طرح امریکی حکومت نے بھی تسلیم کیا ہے کہ نیتن یاہو کے حالیہ اقدامات نے شام میں مزید عدم استحکام پیدا کیا ہے اور دمشق و تل ابیب کے درمیان نئے سکیورٹی معاہدے تک پہنچنے کے لیے واشنگٹن کی کوششوں کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔
