گلگت بلتستان میں انتہا پسندی اور عدم برداشت تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے، شیخ میرزا علی

n01253897-b.jpg

اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صدر شیخ میرزا علی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتہاء پسندی اور عدم برداشت تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے جس کے منفی اثرات پورے سماج پر پڑھنے کے ساتھ خطہ کا مثبت چہرہ اورخطہ میں رائج قبائلی روایات کے اقدار داغدار ہو رہے ہیں، جس سے معاشرہ میں خوف و عدم تحفظ کا احساس سرایت کر رہا ہے اور قانون کی عدم موجودگی کے تاثر نے انسانی اطمینان کو کھوکھلا کر دیا ہے لیکن جس معاشرہ میں معمولی نوعیت کے تنازعات کو جرگہ کے ذریعہ حل کرنے کی روایت رہی ہو وہاں تمام علاقائی رواج و اقدار کو روندتے ہوئے اپنی بھڑاس نکالنے کے لئے ظلم کا راستہ چنا جائے وہاں انسانیت کا جنازہ بھی برآمد ہو جاتا ہے۔

شیخ میرزا علی نے گذشتہ دنوں تھک نالہ کے مقام بچ میں رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سادات برادری کے گھرانوں کو مسمار اور نذر آتش کرنے کے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سادات تمام مسالک کی نظر میں قابل احترام ہیں جن کا احترام خاندانی حسب و نسب کا سلسلہ رحمۃ للعالمین، خاتم النبیین ہمارے پیارے نبی ؐ سے وابستہ ہونے کے سبب ہے، اس افسوسناک واقعہ کی خبر نے ہر شخص کو افسردہ کر دیا ہے لیکن مقامی متاثرین کے مطابق کسی بھی سطح پر ان کی نہ دادرسی کی گئی نہ ان کو انصاف دلانے کے لئے کوئی قدم اٹھایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے