رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران آئی سی ٹی برآمدات میں بڑا اضافہ

n01253914-b.jpg

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال26-2025 کے پہلے 5 ماہ کے دوران پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 18.5 فیصد اضافہ کے ساتھ برآمدات کا حجم ایک ارب 80 کروڑ امریکی ڈالر کے قریب پہنچ گیا ہے۔ وزارت آئی ٹی نے آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات کے اعدادو شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومبر 2025 میں صرف آئی سی ٹی سروسز کی برآمدات 356 ملین امریکی ڈالر رہیں۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ اس شعبے میں ایک ارب 58کروڑ 23 لاکھ امریکی ڈالر کا تجارتی سرپلس بھی ریکارڈ ہوا، جو دیگر شعبوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظہر ہے۔ وزارت آئی ٹی نے بتایا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو بااختیار بنانے کے لیے پالیسیوں اور اصلاحات کو مزید مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے