کشمیر کی حکومت جماعت انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کے بجائے عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے، محمد اشرف میر

n01253428-b.jpg

جموں و کشمیر "اپنی پارٹی” کے سینیئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے محمد اشرف میر نے نیشنل کانفرنس پر انتخابی وعدوں کو پورا نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دوران جموں و کشمیر کے عوام سے جو وعدے کئے گئے تھے وہ وعدے پورے کرنے میں سرکار ناکام ہوگئی ہے۔ انہوں نے عوام کو گمراہ کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔ محمد اشرف میر نے ضلع صدر "اپنی پارٹی” پلوامہ ڈاکٹر سمیع اللہ کے ہمراہ پارٹی کو نچلی سطح پر مضبوط کرنے کے لئے ضلع دفتر پلوامہ میں پارٹی کارکنوں کی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس موقع پر محمد اشرف میر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کو انتخابات کے دوران جموں و کشمیر کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکامی پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی طرف سے کئے گئے فرضی وعدے صرف ووٹروں کے مفاد کو لبھانے کے لئے تھے۔ محمد اشرف میر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کو اس کرسی کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے اور انہیں اپنے قلمدان کی علمیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے وعدہ کیا تھا کہ وہ نوجوانوں کو روزگار دیں گے جبکہ سرکاری محکموں میں آسامیاں بھی خالی ہے لیکن وہ ان کو پر کرنے میں ناکام ہوئے ہیں جبکہ وہ اپنے ناکام لیفٹیننٹ گورنر کا نام لے کر چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے