بلوچستان میں 78 ہزار سے زائد آپریشنز کئے ہیں، سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات

n01253200-b1.jpg

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں خفیہ اطلاعات پر 78 ہزار آپریشن کئے گئے ہیں اور ان آپریشنز کے دوران 707 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کے مطابق اس عرصے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 200 سے زیادہ اہلکار جانبحق ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ کولیٹرل ڈیمیج میں 200 عام شہری بھی جانبحق ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون سمیت پورے صوبے میں کمیٹی کی رپورٹس وفاق سے شیئر کی جاتی ہیں۔ حمزہ شفقات نے کہا کہ خاران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا اور جکبہ خاران میں ایس ایچ او سٹی کو "فتنہ الہندوستان” کے لوگوں نے جانبحق کیا، جن میں سے 3 کو پکڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت قیام امن کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے