مفتیِ عمان کی غزہ کے لیے امداد تیز کرنے کی اپیل
مفتیِ عمان کی غزہ کے لیے امداد تیز کرنے کی اپیل
عمان کے مفتی شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد اور تیار شدہ گھروں کے داخلے کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ شدید بارشوں، سیلاب اور جان لیوا سردی کے باعث غزہ کی صورتحال نے تمام مسلمانوں اور انسان دوست افراد پر لازم کر دیا ہے کہ وہ فوری امداد کے لیے آگے بڑھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو تیار شدہ مکانات غزہ کی سرحدوں پر رکے ہوئے ہیں، ان کے داخلے کو فوری طور پر ممکن بنایا جائے، اور جو بھی اس راہ میں رکاوٹ ڈال رہا ہے اس پر دباؤ ڈالا جائے۔
