فیض حمید کا کورٹ مارشل ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، معاون خصوصی خیبر پختونخوا
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل ادارے کا اندرونی معاملہ ہے۔ اپنے بیان میں شفیع جان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ گورننس کے ساتھ ساتھ پارٹی بیانیہ بھی مؤثر انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکرقومی اسمبلی مذاکرات کی بات تو کررہے ہیں لیکن محمود اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر اعلامیہ جاری نہیں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، ہر ادارے میں سزا و جزا کا نظام ضروری ہے۔ شفیع جان نے کہا کہ پی ٹی آئی کےخلاف بنائے گئے مقدمات بے بنیاد اور جعلی ہیں، ہری پور ضمنی الیکشن کے دستخط شدہ فارم 45 حاصل کر لیے گئے ہیں۔
