فلسطینِ اشغالی میں کار دھماکے سے ایک شخص ہلاک
فلسطینِ اشغالی میں کار دھماکے سے ایک شخص ہلاک
🔹 عبرانی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ شمالی فلسطینِ اشغالی میں نہلال نامی علاقے کے قریب شاہراہ 73 پر ایک کار میں دھماکا ہوا، جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
🔹 صیہونی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا مبینہ طور پر جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان جھگڑے کا نتیجہ ہے۔
🔹 اخبار معاریو کے مطابق، مرنے والے شخص کی شناخت ابھی تک واضح نہیں ہو سکی۔ یہ دھماکا ایک اسکول کے قریب ہوا، جس سے وہاں موجود رہائشیوں میں خوف و پریشانی پھیل گئی۔
