شام پر قابض گروہ امریکہ اور صیہونی اثر و رسوخ کے تابع ہونے کی مثال ہیں
شام پر قابض گروہ امریکہ اور صیہونی اثر و رسوخ کے تابع ہونے کی مثال ہیں
🔹 سید عبدالملک بدرالدین الحوثی، یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہبر نے بعض عرب حکومتوں کی جانب سے اسرائیل کی حمایت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے زیادہ تر حکومتوں کو اپنے مطالبات کے سامنے جھکا دیا ہے، اور شام پر قابض گروہوں کی مثال واضح کرتی ہے کہ وہ منافقت، تسلیمِ محض، اور امریکہ و صیہونی اثر و رسوخ کے تابع ہونے کی علامت ہیں۔
🔹 انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فورسز نے ہزاروں مسلمان خواتین—جن میں حاملہ، بزرگ اور نوجوان لڑکیاں بھی شامل ہیں—کو نشانہ بنایا ہے، اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔
🔹 ان کے بقول صیہونی دشمن کی جسارت اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ وہ ہمارے خون، عزت، سرزمین، مقدسات، دین اور دنیا کو بے قیمت ثابت کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔
🔹 انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بیشتر حکومتوں، خواص اور اسلامی دنیا کی اقوام—سوائے چند مستثنیٰ مثالوں کے—اس گمراہ کن اور تباہ کن جنگ کے نتیجے میں بصیرت، آگاہی اور انسانی حس سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔
