دنیا کی 10 فیصد آبادی، عالمی دولت کے 75 فیصد کی مالک

IMG_20251210_230621_196.jpg

دنیا کی 10 فیصد آبادی، عالمی دولت کے 75 فیصد کی مالک

🔹 گلوبل ایکونومک اِن ایکوالیٹی (GEI) کی رپورٹ میں بڑھتی ہوئی غربت و دولت کے فرق اور اس بحران کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ دنیا کی صرف 10 فیصد آبادی کے پاس پوری دنیا کی 75 فیصد دولت موجود ہے۔

🔹 گلوبل اکنامک اِن ایکوالیٹی رپورٹ کے مطابق عالمی معیشت میں نابرابری اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ فوری اقدامات ناگزیر ہو گئے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا کی آبادی کے ایک ہزارویں حصّے کے برابر یعنی کم سے کم 60 ہزار افراد، دنیا کی نصف غریب ترین آبادی کی مجموعی دولت سے تین گنا زیادہ دولت کے مالک ہیں۔

🔹 اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے اشتراک سے ہر چار سال بعد شائع ہونے والی معتبر عالمی نابرابری رپورٹ کے مطابق، 200 محققین کے جمع کردہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ دنیا کے 10 فیصد امیر ترین افراد، باقی 90 فیصد لوگوں سے زیادہ آمدن رکھتے ہیں؛ جبکہ دنیا کی نصف آبادی پوری عالمی آمدن کا صرف 10 فیصد حاصل کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے