اسرائیل کی 3 فوجی گاڑیوں کا جنوبی شام کے علاقے قنیطرہ میں غیرقانونی داخلہ

IMG_20251210_230626_708.jpg

اسرائیل کی 3 فوجی گاڑیوں کا جنوبی شام کے علاقے قنیطرہ میں غیرقانونی داخلہ

🔹 ایک اسرائیلی گشت، جو تین فوجی گاڑیوں پر مشتمل تھا، جنوبی شام کے علاقے قنیطرہ کی دیہی بستی صیدا الحانوت میں غیرقانونی طور پر داخل ہوا۔

🔹 کل صیہونی فوجیوں نے قنیطرہ کے نواحی علاقے پر دھاوا بولتے ہوئے عام شہریوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔

🔹 شامی ٹیلی وژن نے منگل کے روز فائرنگ اور تین شامی شہریوں کے زخمی ہونے کے بارے میں بتایا کہ جیسے ہی اسرائیلی فوجی گاڑیاں گاؤں کے نواح میں موجود ’’حائل زون‘‘ (جو اسرائیلی سرحد سے تقریباً 5 کلومیٹر دور ہے) تک پہنچیں، وہاں شدید احتجاج شروع ہو گیا۔ مقامی شہریوں نے فوجیوں کے گرد جمع ہو کر اُنہیں گھیر لیا، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے مظاہرین کی جانب فائرنگ کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے