زیادہ تر اسرائیلی اسیر ہم نے خود مارے
زیادہ تر اسرائیلی اسیر ہم نے خود مارے
🔹 نیتسان آلون نامی اسرائیلی فوج کے ایک ریٹائرڈ جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ زیادہ تر اسرائیلی اسیر خود اسرائیلی فوج کی شدید بمباری اور حملوں میں، غزہ میں ’’اپنی ہی فائرنگ‘‘ کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔
🔹 اس ریٹائرڈ جنرل نے بڑی تعداد میں اسرائیلی اسیران کی ہلاکت کو “7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد پیدا ہونے والے معلوماتی خلاء اور فوجی افراتفری” کا براہِ راست نتیجہ قرار دیا۔ اس کے مطابق اسرائیلی فوج اکثر اسیران کی جگہ کا درست اندازہ نہیں لگا پاتی تھی کیونکہ انہیں بار بار منتقل کیا جاتا تھا۔
🔹 اس نے مزید زور دے کر کہا: "بہت سے مغوی زندہ حالت میں غزہ منتقل کیے گئے تھے، لیکن بعد میں جبالیا میں اسرائیلی زمینی اور فضائی حملوں کے دوران مارے گئے۔”
