داعش پر عراق کی فتح کی آٹھویں سالگرہ؛ تاریخی فتویٰ سے مکمل آزادی تک
داعش پر عراق کی فتح کی آٹھویں سالگرہ؛ تاریخی فتویٰ سے مکمل آزادی تک
🔹 عراقی عوام کل (بدھ) اپنے ملک کی داعش کے قبضے سے مکمل آزادی اور دہشت گردانہ اشغال کے خاتمے کی آٹھویں سالگرہ منائیں گے۔ یہ کامیابی، مرجعیتِ اعلیٰ کے تاریخی جہادِ کفائی کے فتویٰ کے نتیجے میں عوامی رضاکار فورسز اور سکیورٹی اداروں کی منظم مزاحمت سے ممکن ہوئی، جس نے ملک کے تمام زیرِ قبضہ علاقوں کی آزادی کی راہ ہموار کی۔
🔹 عراق کے سیکیورٹی امور کے ماہر فاضل ابو رغیف نے کہا: "داعش کی شکست کے بعد عراق میں، خصوصاً شمالی اور مغربی علاقوں میں، سماجی یکجہتی دوبارہ قائم ہوئی۔ بہت سے قبائل اپنے علاقوں کو لوٹ آئے اور سماجی تعلقات کی بحالی سے قومی یکجہتی اور ہمبستگی مضبوط ہوئی۔”
🔹 اسی طرح عراقی عسکری ماہر سرمد بیاتی نے کہا: "عراق نے داعش کے زیرِ قبضہ تمام علاقوں کو آزاد کرایا۔ عوام کو دوبارہ امن اور بنیادی خدمات میسر آئیں۔ بے گھر افراد کی واپسی اور تعمیرِ نو کے منصوبوں کی شروعات بھی اس آپریشن کے اہم ثمرات میں شامل ہیں۔”
🔹 اسی مناسبت سے عراق کی حکومت نے کل کو عام تعطیل قرار دیا ہے۔
