اسرائیلی فوج کا لبنانی سرحدی قصبے "عدیسہ” پر حملہ
اسرائیلی فوج کا لبنانی سرحدی قصبے "عدیسہ” پر حملہ
🔹 خبری ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی ایک یونٹ نے جنوبی لبنان کے سرحدی قصبے عدیسہ پر یورش کی ہے۔
🔹 رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کی یہ یونٹ، جو شمالی مقبوضہ فلسطین کے صہیونی آبادیاتی علاقے "مسکاف عام” سے آئی تھی، عدیسہ کے مرکزی میدان میں داخل ہوئی اور سرحد سے محض 500 میٹر کے فاصلے پر واقع دو گھروں کو دھماکے سے تباہ کر دیا۔
🔹 جنگ کے خاتمے کے بعد، اگرچہ عدیسہ شدید تباہی کا شکار تھا، تاہم اس کے متعدد رہائشی اپنے گھروں کی طرف واپس لوٹ آئے اور مرکزی میدان کے اطراف کے رہائشی محلوں میں دوبارہ سکونت اختیار کر لی۔
