نتن یاہو نے اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف کو سرزنش کیا

IMG_20251208_225918_025.jpg

نتن یاہو نے اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف کو سرزنش کیا

🔹 صہیونی وزیرِ جنگ یسرائیل کاتس کی جانب سے فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زامیر کو استعفیٰ پر مجبور کرنے کی کوشش اور ان کے درمیان علانیہ لفظی جھڑپ کے بعد، قابض حکومت کے وزیراعظم بنیامین نتنیاہو نے زامیر کو توبیخ کیا ہے۔

🔹 عبرانی میڈیا کے مطابق وزیرِ جنگ کاتس اور چیف آف اسٹاف زامیر کے درمیان بحران شدید تر ہو گیا ہے اور یہ اختلافات ایک نئی اور غیر معمولی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

🔹 رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجی نظام کے اندر اختیار و طاقت کی ایک سخت جنگ جاری ہے، اور کاتس اور زامیر کی کشمکش اختلافات کے آغاز سے اب تک کے سب سے حساس مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ کئی اعلیٰ افسران نے خبردار کیا ہے کہ یہ تناؤ پہلے ہی کمزور پڑی فوج کو مزید تباہی کے دہانے پر لے جا سکتا ہے اور اس کی عملی صلاحیتوں کو شدید طور پر کمزور کر دے گا۔

🔹 بحران کے عروج پر نتنیاہو نے براہِ راست مداخلت کرتے ہوئے ایک گھنٹے سے زائد ملاقات میں چیف آف اسٹاف کو سرزنش کیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ علنی بیانات سے گریز کریں۔ جواب میں زامیر نے کہا کہ کاتس ان کے اختیارات کو کمزور کر رہا ہے اور دونوں کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات اپنی کم ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے