ایران پر پابندیاں دوبارہ لگانے کی ہر کوشش بے اعتبار ہے
ایران پر پابندیاں دوبارہ لگانے کی ہر کوشش بے اعتبار ہے
🔹 روسی فیڈریشن کونسل (ایوانِ بالا) کی بین الاقوامی امور کمیٹی کے سربراہ گریگوری کاراسین اور نائب چیئرمین کنستانتین کاساچف نے ایرانی پارلیمانی وفد سے ملاقات میں زور دیا کہ مغرب، خصوصاً یورپی ٹرائیکا کی جانب سے ایران پر پابندیاں بحال کرنے کی کوئی بھی کوشش بے بنیاد اور غیر معتبر ہے۔
🔹 یہ موقف انہوں نے پیر 17 آذر 1404 (مطابق 2025) کو فیڈریشن کونسل میں ایرانی وفد—جس میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی، ماسکو میں ایرانی سفیر کاظم جلالی اور بین پارلیمانی دوستی گروپ کے رکن فرشاد ابراہیمپور نورآبادی شامل تھے—کے ساتھ ملاقات میں بیان کیا۔
🔹 نائب چیئرمین کاساچف نے اس ملاقات میں جامع تزویراتی (اسٹریٹجک) معاہدے کے دونوں ممالک میں قانونی منظوری کے بعد نافذالعمل ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تہران اور ماسکو کے تعلقات اس وقت اپنی بلند ترین سطح پر ہیں۔
🔹 روسی سینیٹر نے ایران کے خلاف مغرب کے مخاصمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ہمارا ماننا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق پابندیوں کی قانونی حیثیت اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 کے مطابق 18 اکتوبر 2025 کو ختم ہو چکی ہے، لہٰذا یورپی ممالک کی جانب سے ان پابندیوں کو دوبارہ نافذ کرنے کی ہر کوشش ناقابلِ اعتبار ہے۔
