اسرائیل کے سابق سکیورٹی کمانڈروں کی مقبوضہ غربِ اردن میں یہودی دہشت گردی پر سخت تنبیہ
اسرائیل کے سابق سکیورٹی کمانڈروں کی مقبوضہ غربِ اردن میں یہودی دہشت گردی پر سخت تنبیہ
🔹 سیکڑوں سابق اعلیٰ اسرائیلی سکیورٹی کمانڈروں نے وزیرِ جنگ کو ایک سخت لہجے کے خط میں خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ غربِ اردن میں یہودیوں کی بڑھتی ہوئی تشدد پسندی اور دہشت گردی، کابینہ کی بے عملی کے باعث ایک بڑے سکیورٹی دھماکے اور خونریز جنگ کا سبب بن سکتی ہے۔
🔹 تقریباً 600 سابق کمانڈروں پر مشتمل تنظیم "کمانڈر برائے سلامتیٔ اسرائیل” نے اپنے خط میں وزیرِ جنگ یسرائیل کاتس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری اقدام کرے، تشدد روکے، قانون کی حکمرانی بحال کرے اور اس بگاڑ کو روکنے کے لیے قدم اٹھائے جو اسرائیل کی اندرونی سکیورٹی، سماجی ہم آہنگی اور علاقائی و عالمی ساکھ کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
🔹 خط میں کہا گیا ہے کہ آبادکار گروہوں کی بڑھتی ہوئی تشدد آمیز کارروائیاں فلسطینیوں کی جان و مال پر خطرناک حملوں کی شکل اختیار کر چکی ہیں اور بعض واقعات تو بغاوت اور منظم قتل و غارت میں تبدیل ہو گئے ہیں۔
