اسرائیلی اور قطری حکام کی خفیہ ملاقات نیویارک میں منعقد

images.jpeg

اسرائیلی اور قطری حکام کی خفیہ ملاقات نیویارک میں منعقد

🔹 امریکی ویب سائٹ اکسیوس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی، صہیونی رژیم اور قطری حکام کے درمیان نیویارک میں ایک خفیہ ملاقات ہوئی، جس کا مقصد تل ابیب کی قطر پر ناکام حملے کے بعد دوحہ اور تل ابیب کے تعلقات کی بحالی تھا۔

🔹 اس امریکی ویب سائٹ نے مزید لکھا کہ اس اجلاس کی تفصیلات سے واقف دو ذرائع نے اکسیوس کو بتایا کہ یہ ملاقات گزشتہ روز (اتوار) نیویارک میں ہوئی۔

🔹 اکسیوس کے مطابق، غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے بعد، یہ پہلا اجلاس تھا جس میں قطر، اسرائیلی رژیم اور امریکہ کے اعلیٰ سطحی حکام نے شرکت کی، اور قطر نے اس میں ثالث کا کردار ادا کیا۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت غزہ امن عمل کے نئے مرحلے کے آغاز کے اعلان کی تیاری کر رہی ہے۔

🔹 اس میڈیا رپورٹ کے مطابق، اس اجلاس کی میزبانی ٹرمپ کے مشرقِ وسطیٰ امن کے نمائندے اسٹیو وٹکاف نے کی، جبکہ موساد کے سربراہ دیوِد بارنیا اور قطر کا ایک اعلیٰ حکام بھی شریک تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے