یمن میں ’سی آئی اے‘ کے جاسوسی نیٹ ورک کے ارکان کا مقدمہ شروع

IMG_20251207_201236_745.jpg

یمن میں ’سی آئی اے‘ کے جاسوسی نیٹ ورک کے ارکان کا مقدمہ شروع

🔹امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے سے وابستہ ایک جاسوسی نیٹ ورک کے ارکان کے خلاف مقدمے کی پہلی سماعت یمن کے دارالحکومت صنعاء میں منعقد ہوئی۔

🔹الزامنامے کی تفصیلات سے معلوم ہوتا ہے کہ ملزمان 1980 کی دہائی کے آخر سے 2024 تک یمن کے اندر اور باہر منظم جاسوسی سرگرمیوں کی نگرانی میں شامل رہے۔ انہوں نے غیر فوجی اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں کی آڑ لے کر ایسے حساس فوجی، سکیورٹی، سیاسی، اقتصادی اور سماجی معلومات جمع کیں جو یمن کے اعلیٰ ملکی مفادات پر اثر انداز ہو سکتی تھیں۔

🔹الزامنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس نیٹ ورک کے ارکان نے مختلف مقامات پر کچھ افراد کو بھرتی کرنے کی کوشش کی، اور ایسے مشورے اور رپورٹس فراہم کیں جو بیرونی دشمن قوتوں کے مفاد میں تھیں۔

🔹ان افراد پر یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے خفیہ معلوماتی سیل قائم کرنے، اور کرائے کے ایجنٹوں کی بھرتی و رہنمائی کے طریقۂ کار سے متعلق تربیت حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے