کراچی، منظور شدہ نقشے سے ہٹ کر کی گئی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
کراچی میں ابتدائی منظور شدہ نقشے سے ہٹ کر کی گئی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر کے بیشتر کمرشل پلازوں اور شاپنگ مالز میں ابتدائی منظور شدہ نقشے سے ہٹ کر کی گئی تعمیرات کے باعث غیر قانونی تعمیرات کا وسیع جال پھیل چکا ہے۔ خصوصا پارکنگ جیسی بنیادی سہولتوں پر ناجائز قبضہ کرکے دکانیں اور دیگر تعمیرات کھڑی کر دی گئی ہیں، جو شہریوں کے لیے شدید بدانتظامی اور مشکلات کا سبب بن رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام نے اس صورتحال پر سخت نوٹس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد ہی ایسے تمام بلڈرز اور مالکان کے خلاف بھرپور کارروائی متوقع ہے جنہوں نے منظور شدہ نقشے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کی ہیں۔
