پشاور میں بارش کیلئے نماز استسقا کا اہتمام

n01252052-b.jpg

پشاور اور گرد و نواح میں طویل خشک سالی کیوجہ سے نماز استسقا کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ پشاورکے جناح پارک میں باران رحمت کے لئے نماز استسقاء ادا کی گئی۔ امامت چیف خطیب خیبر پختونخوا مولانا طیب قریشی نے کی۔ نماز استسقا میں بارش کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ مولانا طیب قریشی نے کہا کہ موسمیات والے جو باتیں کررہے ہیں وہ قابل تشویش ہیں۔ موسمی تبدیلی کے اثرات کو دیکھ کر ڈر جاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پاکستان میں سیاسی انتشار ہے، موجودہ حالات میں نماز استسقاء کی ادائیگی ضروری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ملکی بدامنی کے لئے خصوصی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے