ایران کے ساتھ کوئی بھی مسئلہ پورے خطے کے لیے تبعات رکھتا ہے

IMG_20251207_201234_306.jpg

ایران کے ساتھ کوئی بھی مسئلہ پورے خطے کے لیے تبعات رکھتا ہے

🔹قطر کے وزیرِ خارجہ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے حل کے لیے کوئی سفارتی کوشش موجود نہیں ہے، کہا کہ ایران کے ساتھ پیدا ہونے والا کوئی بھی مسئلہ خطے کے ممالک کے لیے نتائج اور اثرات کا باعث بنے گا۔

🔹قطر کے وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا: ہماری حماس کے ساتھ روابط 13 سال قبل امریکا کی درخواست پر شروع ہوئے۔ حماس کی میزبانی کی وجہ سے ہمیں تنقید اور دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔

🔹انہوں نے کہا: ہماری امداد غزہ کے عوام تک پہنچتی ہے، نہ کہ حماس تک۔ یہ دعویٰ کہ قطر حماس کی مالی مدد کرتا ہے، بے بنیاد اور صرف الزام ہے۔ ہمارا حماس کے ساتھ رابطہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کا سبب بنا۔ خطے میں امن تمام فریقوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے