ہائیکورٹ بار ملتان کے صدر اظہر مغل نے مسلم لیگ نے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا
ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان مغل ایڈووکیٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے وکیل ہوں اور جنہوں نے مجھے منتخب کیا ہے ان کے لئے میری جان بھی حاضر ہے، وہاڑی بار کے رکن ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کے قتل کے سلسلہ میں حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب نے جو سرد مہری کا مظاہرہ کیا اس پر میں بڑا مایوس ہوں، پاکستان مسلم لیگ ن سے میری 30سالہ رفاقت رہی ہے اور انتہائی برے وقت میں ہم پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، مرکز اور پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ہونے کے باوجود جب میرے شہید وکیل بھائی کو انصاف نہ مل سکا اور اس کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا کیونکہ ذیشان شبیر ڈھڈی کے قاتلوں کو مریم نواز پروٹیکشن دے رہی ہیں، میں آج وزیراعلی پنجاب کی تمام پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے مذید کہا کہ میرا اوڑنا بچھونا وکالت ہے اور وکلا برادری ہی میری برادری ہے، مقتول کے قاتلوں کی گرفتاری انہیں سزائیں دلوائے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا، احتجاج کا جو بھی لائحہ عمل دیا گیا ہے اس پر مکمل عمل کروں گا۔
