ڈیرہ بگٹی، پاک فوج کی کارروائی، پانچ مبینہ دہشتگرد ہلاک

n01251697-b.jpg

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی۔ جس کے دوران فورسز نے مؤثر انداز سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشت گرد مارے گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ "ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گرد” کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے