پوری یورپ کی سلامتی خطرے میں ہے
پوری یورپ کی سلامتی خطرے میں ہے
🔹 فرانس کے صدر نے کہا: صرف یوکرین ہی خطرے میں نہیں بلکہ پوری یورپ کی سلامتی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔
🔹 روس لڑائی کو مزید بڑھانا چاہتا ہے اور امن کی کوئی خواہش ظاہر نہیں کر رہا۔
🔹 انہوں نے گزشتہ شب یوکرین پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مزید کہا: ہمیں روس پر دباؤ جاری رکھنا چاہیے تاکہ اسے مجبور کیا جا سکے کہ وہ امن کا راستہ اختیار کرے۔
🔹 فرانسیسی صدر نے پیر کے روز لندن کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ یوکرین کے صدر، برطانوی وزیرِاعظم اور جرمن چانسلر سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا: ہم کوشش کریں گے کہ صورتحال کا جائزہ لیں اور ان مذاکرات کے عمل کی درست جانچ کریں جو امریکہ کی ثالثی میں جاری ہیں۔
