صہیونی رژیم کے حملے رفح اور جبالیا میں جاری

IMG_20251206_221714_801.jpg

صہیونی رژیم کے حملے رفح اور جبالیا میں جاری

🔹 جنگ بندی کے اعلان کے باوجود جنوبی اور شمالی غزہ میں قابض اسرائیلی افواج کے حملے جاری ہیں۔ رفح میں تازہ حملے، جبالیا میں فائرنگ اور وزارتِ صحت کی جانب سے شہداء و زخمیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ایک بار پھر ثابت کرتی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے آپریشن روکنے کا دعویٰ عملی طور پر مؤثر نہیں ہے۔

🔹 آج بروز ہفتہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ کے شہر رفح کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔

🔹 اسی دوران امدادی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جبالیا (شمالی غزہ) میں قابض فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہو گیا ہے۔

🔹 الجزیرہ ٹی وی نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے میدان میں اپنی جاری کارروائیوں کے دوران رفح کے اُن علاقوں میں کئی عمارتوں کو تباہ اور دھماکے سے اڑا دیا ہے جہاں اس کے اہلکار موجود ہیں۔

🔹 اسی وقت غزہ کی وزارتِ صحت نے اعلان کیا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 6 شہید اور 15 زخمی غزہ کے اسپتالوں میں منتقل کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے