سپاہ بہارستان نے منافقین تنظیم سے وابستہ عناصر کو گرفتار کر لیا

IMG_20251206_221713_612.jpg

سپاہ بہارستان نے منافقین تنظیم سے وابستہ عناصر کو گرفتار کر لیا

🔹 سپاہ بہارستان کے کمانڈر کرنل سلطانی نے بتایا ہے کہ ایسے افراد کی شناخت اور گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جو منافقین تنظیم سے وابستہ تھے اور حالیہ دنوں میں صوبہ تہران میں متعدد آگ لگانے کے واقعات میں ملوث تھے۔

🔹 ان کے مطابق سپاہ بہارستان کے اہلکاروں کی دن رات نگرانی اور دقیق انٹیلی جنس کارروائیوں کے بعد، اور عدلیہ کے مؤثر تعاون سے، وہ عناصر گرفتار کر لیے گئے جنہوں نے گزشتہ دنوں صوبہ تہران میں حوزۂ علمیہ، بسیج کے مراکز اور چند مساجد کو آگ لگانے کی کارروائیاں کی تھیں۔

🔹 انہوں نے کہا کہ عوامی تحفظ کو یقینی بنانا ہمیشہ سپاہ کی اولین ترجیح رہی ہے، اور ان تخریبی اقدامات سے وابستہ دیگر افراد کی تلاش اور گرفتاری کا سلسلہ بھی پوری سنجیدگی سے جاری ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے