سونے کی قیمت میں تین روز کمی کے بعد کئی ہزار روپے کا اضافہ

n01251436-b.jpg

عالمی اور پاکستانی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں تین روز مسلسل کمی کے بعد جمعہ کے روز پھر اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 221 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3 ہزار روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 44 ہزار 462 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 81 ہزار 64 روپے کی سطح پر آگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے