اسرائیل کے لبنان پر حملے سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی خلاف ورزی ہیں
اسرائیل کے لبنان پر حملے سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی خلاف ورزی ہیں
🔹 جنوبی لبنان میں تعینات اقوامِ متحدہ کی امن فوج (یونیفل) نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ اسرائیلی فضائی حملے، جو ان کی عملیاتی حدود کے اندر کیے گئے، سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی واضح خلاف ورزی ہیں۔
🔹 سلامتی کونسل کی قرارداد 1701، جو 2006 میں منظور ہوئی تھی، میں مکمل فائر بندی اور اسرائیلی فوج کے لبنان سے انخلا کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
🔹 اسی دوران، لبنان کے ایوانِ صدر نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے وفد نے صدرِ لبنان سے ملاقات میں ملک کے استحکام کے لیے بین الاقوامی قراردادوں کے مکمل نفاذ، لبنانی فوج کی حمایت، اور اس اصول پر زور دیا کہ ملک میں اسلحہ صرف ریاست کے کنٹرول میں ہونا چاہیے۔
🔹 ایوانِ صدر کے مطابق، اقوامِ متحدہ کے وفد نے لبنان کے غیر فوجی اداروں کے "میکانزم کمیٹی” میں شامل ہونے کی حمایت بھی کی ہے۔
🔹 رپورٹ کے مطابق، جوزف عون نے اس ملاقات میں لبنان کی جانب سے بین الاقوامی قراردادوں پر عملدرآمد کے عزم کا اظہار کیا اور فوج کی ذمہ داریوں کے تسلسل کے لیے اس کی مزید مضبوط حمایت کا مطالبہ کیا۔
🔹 انہوں نے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ بھی کیا تاکہ وہ فائر بندی پر عمل کرے اور مکمل طور پر لبنانی سرزمین سے پسپائی اختیار کرے۔
