کوہاٹ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے باعث 4 افراد جاں بحق
کوہاٹ لاچی بازار کے قریب 2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے لاچی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث کوہاٹ کے ڈی اے اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ فائرنگ سے حسن، ظاہر زمان، غفور اور معمور جاں بحق جبکہ اعجاز اور حماد زخمی ہوئے۔ پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
