اسرائیلی، لبنانی نمائندوں اور امریکی ایلچی کی ملاقات
اسرائیلی، لبنانی نمائندوں اور امریکی ایلچی کی ملاقات
🔹اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب، بیروت اور امریکی ایلچی مورگان اورٹاگس کے نمائندوں نے لبنان کے شہر ناقورہ میں ملاقات اور بات چیت کی ہے۔
🔹نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق یہ نشست مثبت ماحول میں ہوئی اور فریقین نے لبنان کے ساتھ ممکنہ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے سے متعلق تجاویز تیار کرنے پر اتفاق کیا۔
🔹نیتن یاہو کے دفتر کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اسرائیل نے ملاقات میں واضح کر دیا کہ کسی بھی قسم کے اقتصادی تعاون کے باوجود حزب اللہ کا غیر مسلح کیا جانا "ایک لازمی اقدام” ہے۔
🔹رپورٹ کے ایک اور حصے میں، آتشبس کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کا ذکر کیے بغیر، دعویٰ کیا گیا ہے کہ حماس جنگبندی کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے اور اسرائیل اپنی فوج کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی برداشت نہیں کرے گا اور اس کا جواب دے گا۔
