ٹرمپ کی پالیسیوں نے روس کو بھارت کا بہترین دوست بنا دیا
ٹرمپ کی پالیسیوں نے روس کو بھارت کا بہترین دوست بنا دیا
🔹امریکی تحلیلی ویب سائٹ نیشنل انٹرسٹ نے لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی اقتصادی و سیاسی دباؤ کی پالیسیوں نے بھارت کو امریکہ سے دور اور روس کے مزید قریب کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں واشنگٹن اب ماسکو–نئی دہلی تعلقات کی گہرائی کو روکنے کی صلاحیت کھو چکا ہے۔ روس اب بھی بھارت کا "بہترین دوست” سمجھا جاتا ہے۔
🔹روسی صدر ولادیمیر پوتین آئندہ دنوں میں نئی دہلی جائیں گے تاکہ ہند–روسی سالانہ سربراہی ملاقات کے 23ویں اجلاس میں بھارتی حکام سے ملاقات کرسکیں۔
🔹”نیشنل انٹرسٹ” کے مطابق، پوتین کا وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے گرمجوشانہ استقبال کیے جانے کا امکان ہے— ایسا رویہ جو دونوں ممالک کی روایتی دوستی کے مطابق ہے۔ مودی کئی بار روس کو بھارت کا "بہترین دوست” کہہ چکے ہیں۔ بریکس کے ایک اجلاس میں انہوں نے پوتین سے کہا تھا: "بھارت کا ہر بچہ جانتا ہے کہ روس ہمارا بہترین دوست ہے۔”
🔹رپورٹ کے مطابق، بھارت میں عوامی سطح پر بھی روس کے لیے مثبت رائے موجود ہے۔ پیو ریسرچ سینٹر کی 2023 کی ایک سروے میں بھارت واحد ملک تھا جہاں اکثریت نے روس اور پوتین کے بارے میں مثبت نظر رکھا۔ سینٹر فار نیول اینالیسسز کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق، 2022 میں روس–یوکرین جنگ کے بعد بھی کچھ شعبوں میں بھارت–روس تعلقات مزید بہتر ہوئے ہیں۔
