ٹرمپ خفیہ طور پر وینزویلا کے خلاف جنگ کی منصوبہ بندی کر رہا ہے

IMG_20251202_230327_776.jpg

ٹرمپ خفیہ طور پر وینزویلا کے خلاف جنگ کی منصوبہ بندی کر رہا ہے

🔹نیویارک کے ڈیموکریٹ سینیٹر نے کہا ہے کہ امریکی صدر خفیہ طور پر وینزویلا پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ڈونالد ٹرمپ اس حوالے سے کوئی حکم جاری کرتے ہیں تو وہ فوراً ایک دو جماعتی قرار داد پیش کریں گے تاکہ صدر کے جنگی اختیارات کو محدود کرکے امریکی افواج کے وینزویلا میں استعمال کو روکا جا سکے۔

🔹امریکی تارنما "نیوزویک” کے مطابق، اس سینیٹر نے سینیٹ میں تقریر کے دوران کہا کہ اگر ایسا حملہ ہوا تو کانگریس میں اس موضوع پر خصوصی اجلاس بلایا جائے گا اور جنگ کو روکنے کے لیے ووٹنگ کرائی جائے گی۔

🔹انہوں نے ریپبلکن ساتھیوں سے بھی اپیل کی کہ اگر ضرورت پڑے تو اس قراردادی کوشش کا ساتھ دیں۔ ان کے بقول ٹرمپ خفیہ طور پر وینزویلا کے خلاف جنگ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

🔹انہوں نے مزید کہا کہ دونوں میں سے کسی ایک جانب کی معمولی غلطی بھی ہمارے فوجیوں کو وینزویلا کے ساتھ مسلح تصادم میں دھکیل سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے