غزہ میں شہید فلسطینی صحافیوں کی تعداد 257 ہو گئی

IMG_20251202_230317_012.jpg

غزہ میں شہید فلسطینی صحافیوں کی تعداد 257 ہو گئی

🔹غزہ کے سرکاری اطلاعاتی دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ فلسطینی صحافی اور فوٹوگرافر محمود وادی، جو مختلف مقامی اور غیر ملکی میڈیا اداروں کے ساتھ کام کرتے تھے، شہید ہو گئے۔
بیان کے مطابق محمود وادی کی شہادت کے بعد جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی مجموعی تعداد 257 ہو گئی ہے۔

🔹بیان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنانے اور ان کے قتل کو منظم اور منصوبہ بند کارروائیاں قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی گئی ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس، عرب جرنلسٹس یونین اور دنیا بھر کے میڈیا ادارے ان جرائم کی باضابطہ مذمت کریں۔

🔹غزہ کے اطلاعاتی دفتر نے اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی اور فرانس کو بھی ان جرائم کی براہِ راست ذمہ داری کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ممالک غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف جاری نسل کُشی کے شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے