اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف نے ناکامیوں کے باعث کئی سینئر کمانڈروں کو برطرف کر دیا
اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف نے ناکامیوں کے باعث کئی سینئر کمانڈروں کو برطرف کر دیا
🔹 اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زمیر نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے کیے گئے طوفان الاقصی آپریشن سے متعلق سکیورٹی اور انٹیلیجنس ناکامیوں میں کردار کے سبب اس رژیم کے کئی سینئر فوجی کمانڈروں کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا۔
🔹 زمیر نے سابق سربراہِ شعبۂ آپریشنز کو ریزرو ڈیوٹی سے باہر کر دیا، جبکہ غزہ بریگیڈ کے انٹیلیجنس شعبے کے سربراہ کو بھی اُس روز کی ناکامیوں میں کردار کے باعث عہدے سے ہٹا دیا۔
🔹 اسرائیلی حکام خود اعتراف کرتے ہیں کہ 7 اکتوبر 2023 کے واقعات گزشتہ کئی دہائیوں میں اس رژیم کی سب سے بڑی انٹیلیجنس اور عسکری شکست تھی، جس نے تل ابیب اور اسرائیلی فوج کی عالمی سطح پر ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے.
